ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں ٹِپرپلٹ گیا؛ ڈرائیور کی موقع پرموت

انکولہ میں ٹِپرپلٹ گیا؛ ڈرائیور کی موقع پرموت

Wed, 15 Feb 2023 22:40:38    S.O. News Service

انکولہ 15 فروری (ایس او نیوز) انکولہ کے گُونڈ بال نیولسے میں ٹپر پلٹ جانے کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ جس کی شناخت کمٹہ تعلقہ کے دیوگی کے رہائشی شریدھر این دیش بھنڈاری (44) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ بدھ کی شام قریب 5:30 بجے پیش آیا۔

شریدھر ٹِپر پر پتھروں کو لوڈ کرکے انکولہ سے کمٹہ جانے کےلئے نکلا تھا، جس کے دوران ٹِپر کا توازن بگڑ گیا اور ٹِپر پلٹ گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

اس تعلق سے پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 


Share: